تعارف

    جامعہ کا قیام

جامعہ عربیہ اظہار الاسلام چکوال کا افتتاح (قیام) مورخہ 3 جمادی الثانیہ 1374 ھ بمطابق 28 جنوری 1955 امدادیہ مسجد پنڈی روڈ میں ہوا تھا ۔ اور مدرسہ ہذا کا کتابی شعبہ تاحال اسی جگہ قائم ہے ۔ لیکن شہری ضروریات کے پیش نظر تقریبا تین سال بعد 3 دسمبر 1958 کو جامعہ کا مستقل مرکز مدنی جامع مسجد بھون روڈ چکوال کو بنایا گیا ۔ دفتر اہتمام بھی جامع مسجد مدنی میں ہی ہے ۔  

    جامعہ کا مسلک

جامعہ عربیہ اظہار الاسلام چکوال کا مسلک حضور رحمۃ اللعالمین خاتم النبین ﷺ کے معجزانہ ارشاد ٭٭مَا اَنَا عَلَیہِ وَ اَصحَابِی ٭٭کے تحت اہل السنت والجماعت کے مطابق ہے(یعنی رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا میری امت میں سے وہی لوگ جنتی ہوں گے جو میرے طریقہ اور میرے اصحاب رضی اللہ عنھم کے طریقہ پر ہوں گے )۔

علاوہ ازیں رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے : ۔

       فعلیکم بسنتی وسنۃ الخلفاء الراشدین المھدین۔    (الحدیث : مشکوۃ شریف)۔

تم پر میری سنت اور میرے ہدایت یافتہ خلفاء راشدین کی سنت (طریقہ) کی پیروی لازم ہے۔